342

دروش میں ٹی ایم اے آفس کا بدست ایم پی اے بی بی فوزیہ باقاعدہ افتتاح

دروش( جہانزیب سے)ایم پی اے بی بی فوزیہ نے گذشتہ دنوں دروش میں ٹی ایم اے آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ایم پی اے بی بی فوزیہ نے اس
موقع پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں پی ٹی ائی کی مقبولیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ جو کہ پی ٹی آئی حکومت صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کام کررہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال دروش میں میگا پراجیکٹ لاوی ہائیڈو پاؤر پرجیکٹ ،جنجریت کوہ روڈ دروش میں متعدد سکول کی اپگریڈیشن ، دروش کو تحصیل کا درجہ اور ٹی ایم اے آفس کا ترجیہی بنیاد پر قیام، ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کی اپگریڈیشن جیسے بڑے بڑے پراجیکٹ پی ٹی آئی حکومت کے کارنامے ہیں۔ٹی ایم آفس کا دروش میں قیام کے بعد تحصیل دروش میں صفائی نظام کے ساتھ ساتھ عوام کےدوسرے ضروری کام میں آسانی ہوگی۔ مختلف لائن ڈیپاڑمنٹ کے دفاتر بھی دروش میں کھولنے لگیں گے۔پی ٹی ائی تحصیل دروش کے صدر سمیع اللہ سمی نے ابتدائی تقریر میں ایم پی اے بی بی فوزیہ اور رضیت باللہ کی کرکاردگری پر اطمینان کا اظہاراور اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔ شیشی کوہ سے ذو الفقار نے علاقے کے پسماندگی اور علاقے میں حل طلب کاموں کو ایم پی اے کی نوٹس میں لایا جس میں لاوی ہائیڈو پاؤر پراجیکٹ میں مقامی لوگوں کی بھرتی کیساتھ ساتھ دوسرے اہم ایشو شامل تھے۔ اس کے بعد مختلف سیاسی پارٹیز سے تعلق رکھنے والے مقررین قار ی جمال عبد الناصر،ممبر تحصیل کونسل شیر نذیر،صلاح الدین طوفانؔ ، ممبر تحصیل کونسل قاضی قسور اللہ قریشی ،سابق ڈسٹرکٹ چیرمین الحاج خورشید علی خان، سابق ناظم حیدر عباس، و ی سی ناظمین فورم دروش کے صدر عمران الملک،تجار یونین صدرحاجی ر شاد محمد،ڈرائیور یونین کے جنرل سیکرٹری فاروق علی شاہ وغیرہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،ایم پی ایبی بی فوزیہکے کاوشوں کو سراہا۔آخر میں ایم پی اے بی بی فوزنے نے ائی ایس ایف دروش صدر انجینئر اظہار دستگیر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جواد کی موجودگی میںآئی ایس ایف ممبر شپ مہم کا بھی باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ جبکہ اس موقع پر یونین کونسل شیشی کوہ کے عمائدین کے ایک بڑے وفد سے ملاقات میں ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کی اور ساتھ ساتھ تحصیل دروش ناظمین فورم کے صدر عمران الملک کے قیادت میں بی بی فوزیہ سے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں