تازہ ترین
امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمداورصدرالخدمت فاوٴنڈیشن نوید احمد بیگ کا سیلاب سے متاثرہ جنجریت کا دورہ
چترال(نمائندہ )امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد اور صدر الخدمت فاوٴنڈیشن نوید احمد بیگ کا سیلاب سے متاثرہ جنجریت کے علاقوں کا دورہ اور امدادی پیکیجز کی تقسیم ۔ وفد میں قیم جماعت اسلامی ضلع چترال فضل ربی جان اور امیر جماعت اسلامی تحصیل دروش مولانا صلاح الدین اورالخدمت فاوٴنڈیشن کے رضاکار شامل تھے ۔ عمائیدین علاقہ نے مشکل کیاس گھڑی میں ساتھ دینے پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاوٴنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔