Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اے این پی کا مزید 8حلقوں کے امیدواروں کا اعلان، چترال سے سرداراحمدخان دنین کے نام ٹکٹ جاری کردی

پشاور ۔عوامی نیشنل پارٹی کے چیئر مین پارلیمانی بورڈ اور پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید 8حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ، پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ، جس میں سیکرٹری سردار حسین بابک اور پارلیمانی بورڈ کے ممبران ایمل ولی خان اور خورشید خٹک نے بھی شرکت کی، بورڈ کے فیصلے کے مطابق این اے29پشاور کیلئے عالمگیر خان خلیل کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

این اے12بٹگرام سے مصباح اللہ بابر جبکہ این اے7دیر لوئر سے نذیر احمد گجر امیدوار نامزد کر دیئے گئے، صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے ون چترال سے سردار احمد خان ولدسردارولی خان دنین چترال اے این پی کے امیدوار ہونگے ،پی کے11دیر اپر سے راجہ امیر زمان ، پی کے72پشاور سے اشفاق خان خلیل ،پی کے96ڈی آئی خان سے شیر اللہ وزیر اور پی کے97ڈی آئی خان سے تیمور علی خان کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی اور پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے تمام عہدیداروں ، کارکنوں ،ادباء اور شعراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم انتہائی مؤثر انداز میں چلائیں اور مدلل و منظم انداز میں تسلسل کے ساتھ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں

Related Articles

Back to top button