209

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ گرم چشمہ،بیگوشٹ

چترال ( نمائندہ   ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے منگل کےروز گرم چشمہ اور بیگوشٹ کا دورہ کیا۔ جہاں پرائمیری سکول میں بچوں سے ملے اور مٹھائیاں تقسیم کی ۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی ، ان کے مسائل سنے اور حل طلب مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ اس موقع پر بگوشٹ میں 35گھرانوں میں راشن پیکج بھی تقسیم کی ۔ علاقے کے عوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کاعلاقے کا دورہ کرنے،راشن تقسیم کرنے اور اُن کے مسائل حل کرنے کییقنین دہانی پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں