187

پیسکو جی ایس او چترال کی واپڈا دشمن پالیسی ،بجلی گرڈمیں موجود ہونے کے باوجود روزانہ تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ناظم سجااحمد

چترال(نمائندہ  )وی سی ناظم جغور سجاد احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ واپڈا کے پاؤر ہاؤس گولین سے 24گھنٹے پاؤر جنریشن ہورہی ہے لیکن پیسکو جی ایس او چترال بجلی گرڈ میں موجود ہونے کے باوجود عوام کو روزانہ تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرایا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کیونکہ لوڈشیڈنگ کے باوجود پیسکو گرڈ سٹیشن میں موجود بجلی کو کہیں دوسرے علاقوں یعنی ڈاون ڈسٹرکٹ کو نہیں دے سکتے جبکہ ڈاون ڈسٹرکٹ تک پیسکو کی ٹرانسمیشن لائن ابھی نہیں پہنچے ہے۔لہذا اس لوڈشیڈنگ سے چترالی عوام کو تکلیف دینے اور واپڈا کو نقصان دینے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہورہا۔ پیسکو والے چترال کے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں جبکہ پی ڈی نے ان کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے لئے لیٹر بھی کیا ہے۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں