Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں گیس پلانٹ کی تنصیب کی افتتاح کے لئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی چترال آئینگے۔زمین خریداری کی رقم ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوگئی

چترال (نمائندہ  ) چترال میں گیس پلانٹ کی تنصیب کاکام زمین کی خریداری کے ساتھ ہی شروع ہوگا جس کی افتتاح کے لئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی چترال آرہے ہیں جبکہ زمین کی خریداری کے لئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی طرف سے معاوضے کی رقم ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوگئی ہے۔عوامی حلقوں نے چترال، ایون اور دروش میں قدرتی گیس کو پائپ لائن کے ذریعے گھروں میں فراہمی کو لواری ٹنل پراجیکٹ اور گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کے بعد سب سے ذیادہ اہمیت دے رہے ہیں ۔ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے ان چترال اور ایون کے مقامات پر گیس پلانٹ منصوبے کے لئے مجوزہ زمین کی نشاندہی اور زمین مالکان کے ساتھ گفت وشنید ہوچکی ہے اور ان کو معاوضے کی رقم بھی ضلعی انتظامیہ کو بھیج دی گئی ہے اور اب زمین مالکان کو معاوضے کی ایوارڈ کے بعد اس کی باقاعدہ حصول کا عمل باقی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ زمین مالکان کو ایوارڈ دے کر زمین کی حصول کے عمل میں تیزی لاکر اس انتہائی اہم نوعیت کے منصوبے کویقینی بنائی جائے جس میں زمین کے حصول کے علاوہ اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں ہے۔انہوں نے جنگلات کی کٹائی کو روکنے اور ماحول کی بقا کے لئے ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین کی وژن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال لاکھوں درختوں کی کٹائی کامنفی اثر ماحو ل پر پڑتا ہے جوکہ موسمیاتی تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گیس پلانٹ منصوبے کے ساتھ ساتھ گرم چشمہ اور کالاش ویلیز روڈ اور دوسرے کئی فیڈرل فنڈڈ سڑکوں کا بھی افتتاح کرنے والے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button