306

رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیرے اہتمام دستارفضیلت کارنفرنس وایواڈ سرمینی

پشاور(نامہ نگار)رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیرے اہتمام دستارفضیلت کارنفرنس وایواڈ سرمینی زیر صدارت مولانا محمد عمر فیضی دارالعلوم سرحد پشاور میں منعقد ہوا جس میں مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں اتحاد اور اتفاق پر زور دیا جن میں مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا صابراللہ حیدری، مولانا شیر کریم شاہ، مولانا مفتی نورخان مولانا قاسم، صادق آمین، قاری صفدر شاہ ساجد دیگرعلماء کرام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، پروگرام میں حفاظ قراء اور درس نظامی سے فارغ التحصیل علماء کرام کی دستاربندی کی گئی اور یونیورسٹی کے طلبہ میں ایواڈ تقسیم کیا گیا اس پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی فیض الدین تھے۔ مفتی نے بھی اتحاد اور اتفاق پر مدلل اور مفصل بیان کیا اس بابرکت محفل کا اختتام حضرت مولانا ہدایت الحق کی دعا سے ہوا۔احسان الحق ناظم رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاورپروگرام کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں