جشن کاغ لشٹ۔۔۔۔۔۔سیدنذیرحسین شاہ نذیرؔ
تریچمیر کے دامن میں بہتے دریاؤں اورسنگلاخ پہاڑوں کے درمیان میں واقع میدان کاغ لشٹ میں فیسٹیول کا انعقاد صدیوں سے ہرسال اپریل میں جشن بہاراں یا جشن کاغ لشٹ کے نام سے منایا جاتا ہے۔چترل شہرسے 75کلومیٹردورتحصیل مستوج،تورکہواورموڑکہوکے سنگم میں واقع کاغ لشٹ میں سالانہ تین چارروزہ فیسٹیول کاانعقادکیاجاتاہے ۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی تقریبا8000فٹ، اور رقبہ کم بیش72ہزارکنال پر محیط ہے۔جشن کاغ لشٹ کاآغازریاست چترال کے دورسے چلاآرہاہے اگرچہ مختلف ادوارمیں اس کی تسلسل میں مختلف وجوہات کی بناپر رکاوٹ آئے تاہم 2003سے موجودہ جشن کاغ لشٹ کمیٹی کی بنیادرکھی گئی جوکہ قاقلشٹ کے آس پاس علاقوں کی نمائندوں پرمشتمل ہے یہ کمیٹی قاقلشٹ کی مختلف جگہوں پر موجودتمام گراونڈوں کی مکمل معائنہ کرنے کے بعدجشن کاغ لشٹ کوتسلسل سے منانے کے لئے 2005میں موجودہ گراونڈکاانتخاب کیاجشن قاقلشٹ کمیٹی 2003سے اپنی بساط کے مطابق باقاعدہ تسلسل کے ساتھ یہ جشن احسن طریقے سے منارہا ہے ۔
جشن کاغ لشٹ کی بنیادصرف اورصرف روایتی کھیلوں اورچترال کی ثقافتی پروگرامات کواجاگرکرنے کے مقصد کے تحت کیاگیاہے ۔چترال کی روایت اورثقافت کومدنظررکھتے ہوئے آج تک تمام پروگرامات چلے آرہے ہیں۔چترال امن کاگہوارہ ہے اس فیسٹیول کے ذریعے پاکستان بلکہ دنیاکوامن کاپیغام دیتے ہیں۔ پہلی بار فیسٹیول میں شرکت کرنے والے سیاحوں کے لیے فری کیمپنگ (رہائش) کے کا انتظام کیا جاتا ہے ، فیسٹول میں کلچر نائٹ، بون فائر، فائر ورکس جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار فلڈ لائٹس میں پولو کھیلا جائے گا، اس کے علاوہ ہاکی، فٹبال، ولی بان ،رسہ کشی ،کرکٹ چترال کی روایتی کھیل پولواوردیگرکھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ پیرا گلائڈنگ ، آتشبازی کے شاندار مظاہرے بھی شامل ہیں ۔اس فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھر نے کیا ، اس موقع خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا ،کہ فیسٹیول کے بڑے پیمانے پر انعقاد کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں کا رخ کریں اور سیاحوں سے کمائی ہوئی آمدنی سے یہاں غر بت کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔اس ضمن میں خصوصاً سیاحوں اور دیگر شرکاء کے لیے پانی، رہائش کے ساتھ دیگر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں کاغ لشٹ فیسٹیول میں چترالی ستار کی موسیقی اور لوک رقص کے پروگرام بھی شامل ہیں، جشن قاقلشٹ میں مقامی لوگوں کے علاوہ دیگر صوبوں کے عوام بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔فیسٹیول کے افتتاحی مہمان خصوصی چترال سے تعلق رکھنے والے مشہورانقلابی اورمزاحیہ شاعرعبدالغنی خان دول المعروف ددل مامااوراپرچترال سے تعلق رکھنے والے مشہورفنکارمیرولی المعروف کوراغوماسٹرتھے ۔