پروانشل نرسنگ ایسوسی ایشن کی کال پر ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں نرسز نے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کردیا
چترال (ڈیلی چترال نیوز)پروانشل نرسنگ ایسوسی ایشن کی کال پر ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں نرسز نے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کردیا، نرسزنے ہاتھوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی انجام دی،گزشتہ روزچترال سمیت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں مردوزنانہ نرسز نے ٹائم سکیل سمیت دیگر مطالبات کیلئے ہاتھوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی انجام دی ، ایسوسی ایشن کی صوبائی قیادت کے مطابق 14 اپریل سے ہسپتالوں میں دو گھنٹے تک ٹوکن ہڑتال بھی کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ ان کے جائز مطالبات میں نرسوں کی اپ گریڈیشن، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں 10ہزار اضافہ، ٹائم سکیل پروموشن ، رسک الاؤنس ،2015ء کے اعلان کردہ کمپنسنٹری الاؤنس کی بحالی، ایم ٹی آئی نرسز کیلئے مراعات ، پوسٹ گریجویٹ نرسوں کیلئے فلیٹس اور محدود طبی پریکٹس کی اجازت شامل ہے، انہوں نے کہا کہ 17اپریل تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ18 اپریل کوصوبائی ایسوسی ایشن کے ہدایت پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔