Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاک فوج اس ملک کی دفاع کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہانے کے لئے تیار ہے،میجر جنرل ثاقب محمود ملک

گلگت/فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے دسوں اضلاع کے جھنڈوں کے بیچ سبز ہلالی پرچم اس بات کی علامت ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ سب سے بڑے محب وطن ہیں اور یہاں کے لوگوں کے آپس میں اتحادو اتفاق ہے ۔ ضلع نگر میں والی بال ٹورنامنٹ کے زریعے اس اتحاد و اتفاق کی خوبصورتی کو ظاہر کردیا گیا جس پر ضلعی انتظامیہ نگر اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ گلگت بلتستان والی بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی دفاع کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہانے کے لئے تیار ہے گلگت بلتستان کی سرزمین خصوصاً نگر کی سرزمین خوبصورت ترین اور پیار و محبت کی سرزمین ہے ۔ پاک فوج یہاں پر ہر مثبت سرگرمی میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔ گلگت بلتستان میں پاک فوج اور انتظامیہ کے کردار کی وجہ سے امن قائم ہوا ہے اور اسی امن کی بدولت گلگت بلتستان دنیا کے سامنے ابھر کر سامنے آگیا ہے گلگت بلتستان میں سیاحت کا شعبہ حوصلہ افزاء ہے اور آئے روز سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو اس علاقے کے حوالے سے خوبصورت پیغام لیکر دنیا بھر میں جاتے ہیں جو کہ ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ نگر کی سرزمین کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے مجھے فخر اور خوشی ہے کہ آج یہاں پر مہمان کے طور پر بلایا گیا ہے ۔ مثبت سرگرمیاں صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں ہماری کاوش ہے کہ مثبت سرگرمیوں کے زریعے معاشرے میں صحت مند اقدامات شروع ہوجائے اسی کو سامنے رکھ کر ہم نے سرفرنگہ کار جیپ ریلی سے لیکر گلگت بلتستان والی بال ٹورنامنٹ نگر تک کو منعقد کرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے بعد یہ راز بھی افشاں ہوگیا کہ گلگت بلتستان کے لوگ فن مہمان نوازی بھی خوب جانتے ہیں اور آج والی بال ٹورنامنٹ میں ضلع نگر نے اس سلسلے اور روایات کو زندہ رکھا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ہر وقت ہمارے ساتھ تعاون رہا ہے فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک سے جب بھی ہم نے تعاون مانگا ہے انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ گلگت بلتستان میں صحت مندانہ سرگرمیوں میں پاک فوج کا نمایاں حصہ ہے ۔ تقریب میں رکن اسمبلی جاوید حسین ، رکن اسمبلی حاجی رضوان ، ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں سرکاری آفیسران نے شرکت کی ۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ پروگرامات کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کی روایتی رقص، تلوار ڈانس ، اور دیسی بینڈز بجایا گیا ۔گلگت بلتستان والی بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نگر رائلز کا مقابلہ گانچھے سنگھے سے ہوا جس میں نگر کی ٹیم گانچھے کی ٹیم کو 0کے مقابلے میں 3سیٹ سے شکست دیدی۔

Related Articles

Back to top button