Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

یونیوسٹی آف چترال کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحانات کی جدید ٹیکنالوجی کے فاصلاتی ذریعے نگرانی

چترال (پ۔ر) جامعہ چترال کے زیرانتظام منعقد ہونے والے امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کامیاب نگرانی کی گئی۔ضلع چترال کے اندر اپنی نوعیت کے اس پہلے کامیات تجربے کی تفصیلات بتاتے ہوئے یونیورسٹی آف چترال کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرعتیق احمد طارق نے کہاکہ گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کے حالیہ امتحانات کی فاصلاتی نگرانی کیلئے یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی کی مدد سے امتحانی ہال میں نصب کیمروں کو براہ راست جامعہ کے شعبہء امتحانات میں قائم کنٹرول روم سے منسلک کیاگیاتھا جس سے امتحانی ہال کے اندر حرکات وسکنات پر براہ راست نظررکھناممکن ہوا۔ اس نظام کو کامیاب بنانے کیلئے مذکورہ کالج کے پرنسپل صاحب الدین کی ذاتی دلچسپی اورخصوصی تعاون کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت کوتبھی ممکن بنایاجاسکتاہے جب تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں مثبت کردار ادا کریں۔ آخرمیں ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے وژن کے مطابق آئندہ ہونے والے تمام امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مزیداقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button