عمران خان نے صحیح طور پر تحقیقات نہیں کی،ورنہ وزیر اعلیٰ پرویزخٹک خود مجرم ٹھہر یں گے/ایم پی اے بی بی فوزیہ
چترال ( محکم الدین) پاکستان تحریک انصاف.کے قائد عمران خان کی طرف سے سینٹ الیکشن میں پیسے لینے کے الزام میں نکالے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتی ہوئی ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے 110فیصد پارٹی کو سپورٹ کیا ہے ۔ اس کے باوجود خان صاحب کے فیصلے پر انہیں انتہائی مایوسی ہوئی ہے . پشاور سے ٹیلی فونک خطاب کرتی ہوئی انہوں نے کہا کہ در اصل یہ وزیر اعلی پرویز خٹک کی سازش ہے ۔جو بعض لوگوں کو راستے سے ہٹانے کیلئے بناگیاہے۔ فوزیہ نے کہا وہ پارٹی سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔ اور نہ خان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا سوچ سکتی ہے ۔ عمران خان نے ہمیشہ ان کی تعریف کی ۔ اور انہیں پارٹی کا اصل چہرہ قرار دیا ۔اور یہ میرے لئے بہت بڑی چیز ہے ۔ جس کا کوئی متبادل یا عوض نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا۔خان صاحب نیا لیکشن میں جنرل سیٹ کیلئے مجھے ٹکٹ دینے کی بات کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف مقدمہ دائر کریں گی ۔ اور پرویزخٹک کو الزام ثابت کرنا پڑے گا ۔ فوزیہ بی بی نے کہا کہ عمران خان نے صحیح طور پر تحقیقات نہیں کی۔ ورنہ وزیر اعلیٰ خود مجرم ٹھہر یں گے . انہوں نے کہا کہ بیلٹ سیکرٹ ہے . تو یہ کیسے پتہ چلا کہ فلان نے پیسے لئے ہیں اور فلان نے نہیں لئے۔ میں نے کبھی اپنی صوابدیدی فنڈ سے ایک پیسہ نہیں لیا تو بڑی رقم کا میں کیسے سوچ سکتی ہوں. پرویز خٹک پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو دور رکھنے کیلئے یہ گیم کھیل رہا ہے . اور میں نے الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے درخواست دائر کی ہے . انہوں نے کہا کہ یہ خان صاحب کا پارٹی سے انہیں نکالنے کا اعلان ان کے لئے حیران کن ہے ۔