2018کے عام انتخابات میں NA-1اورPK-1چترال سے پی پی پی کے نامزداُمیدواروں کوبھاری اکثیرت سے کامیاب کریں گے /بیگم شہزادہ سلیمان،انجینئرفضل ربی،
چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمابیگم شہزادہ سلیمان اورضلعی سینئرنائب صدرانجینئرفضل ربی جان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چترال میں ایک بڑی قوت بن چکی ہے ۔2018کے عام انتخابات میں NA-1اورPK-1چترال سے پی پی پی کے نامزداُمیدواروں کوبھاری اکثیرت سے کامیاب کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ چترال میں عام انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ میں کارکنوں اورجیالوں سے رائے لیاجائے گا۔جس کے بعدجوبھی اُمیدوارسامنے آئیں گے پارٹی کے باقی ماندہ کارکن اور عہدیدار عام انتخابات کے دوران پارٹی کے جانب سے نامزد کردہ اْمیدواروں کوہرطرح سے سپورٹ کرنے کے علاوہ اْن کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین چلاتے ہوئے جلسے جلوسوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن والے دن اپنے پارٹی کے طرف سے نامزدکردہ اْمیدوارکی جیت کے لئے تن من دھن ایک کرتے ہوئے پارٹی کوکامیاب کریں گے۔اس حوالے سے ارندوسے بروغل ورکروں کومتحدکریں۔انہوں نے کہاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے بلاول بھٹو میدان میں نکل چکے ہیں 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو ملک کے مسائل حل ہوئے ہیں۔