تازہ ترین
اپرچترال میں پیڈوکے ذمہ داراہلکارکوڈیوٹی پرپابندکیاجائے اورعوام کوبجلی کے متعلقہ سہولیات فراہم کیاجائے؍ممبرتحصیل کونسل سردارحکیم
چترال (ڈیلی چترال نیوز)ممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پیڈواپرچترال میں بجلی سپلائی کاواحدادارہ ہے اورحال ہی میں گولین گول سے بجلی فراہم کرنے کے لئے پیڈوکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑتاہے کہ اس اہم ادارے کے پاس نہ اسپرٹرانسفرمرزہیں اورنہ دیگراسپیرپارٹس موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسفرمرخراب ہونے کی صورت میں عوام کوکئی دنوں تک بجلی سے محروم رکھاجاتاہے اوراس ادارے کے متعلقہ ذمہ دارلوگ بھی عوام کودستیاب نہیں ہیں ۔عوام کوبجلی میٹرزاورپول وغیرہ کے سلسلے میں انتہائی مشکلات ہیں ۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ذمہ داراہلکارکوڈیوٹی پرپابندکیاجائے اورعوام کوبجلی کے متعلقہ سہولیات فراہم کیاجائے۔