Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایم پی اے فوزیہ بی بی پر الزام بے بنیاد اور منگھڑت ہیں،پی پی پی میں شمولیت کی دعوت۔پارٹی ترجمان

چترال(نمائندہ  )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے ترجمان سیکرٹری اطلاعات قاضی فیصل نے ایک اخباری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترالی قوم اپنی ایمانداری اور وفاداری کی وجہ سے پورے پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مانے جاتے ہیں، جو الزام ایم پی اے فوزیہ بی بی لگائی گئی ہے وہ بے بنیاد اور منگھڑت ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ فوزیہ بی بی کے قرآن پاک پر ہاتھ رکھکر قسم کھانے کے بعد اس میں کوئی گنجائش نہیں رہی کہ اُس پر شک کرسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ایم پی اے فوزیہ بی بی کے ساتھ ہر فورم پرکھڑے ہیں اور اس گہری سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور فوزیہ بی بی کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی چترال اپنی بہن کے عزت کے لیے ہر حد تک جائینگے۔اُنہوں نے کہا کہ چترالی قوم کی دل آزاری پر عمران خان اور پرویز خٹک کا مذمت کرتے ہیں اور فوزیہ بی بی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پی پی پی میں شمولیت اختیار کریں،چترالی خواتین،ماؤں اوربہنوں کی عزت اور ابرؤں کی پاسبان رہی ہے اور رہے گی۔

Related Articles

Back to top button