Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سعیدہ مغل پی پی خواتین گلگت ڈویژن کی صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

گلگت /پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی جنرل سیکریڑی کلثوم مہدی نے مشاورت کے بعد پی پی پی خواتین ونگ کی رہنما سعیدہ مغل کو پی پی پی خواتین ونگ گلگت ڈویژن کی صدر مقرر کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پی پی پی خواتین ونگ کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے بہت جلد صوبائی سطح سمیت تمام ڈویژن اور اضلاع میں پی پی پی خواتین ونگ کی تنظیم نو مکمل کرینگے ۔صوبائی سطح پر پارٹی کی سینئر خواتین کو ذمہ داریاں دی جائے گی تنظیم نو کیساتھ ساتھ پی پی پی خواتین ونگ کی جانب سے پارٹی رکنیت سازی مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا تنظیم نو کے بعد گلگت بلتستان کے خواتین کے مسائل کے حقوق کیلئے باقاعدہ تحریک کا آغاز کرینگے

Related Articles

Back to top button