Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

فوزیہ بی بی پر تحرک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزام بے بنیادہے؍صدرتحریک تحفظ چترال بدیع الرحمن

آسلام آباد()تحریک تحفظ پاکستان پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری وضلعی چترال بدیع الرحمن نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ محترمہ فوزیہ بی بی پر تحرک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزام کی سخت مذمت کرتاہوں۔ یقین کے ساتھ کہ سکتا ہوں کوئی بھی مسلمان اللہ پاک کے کلام کو اٹھاکر جھوٹ نہیں بول سکتا ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ اس پر نظر ثانی کریں۔دوسری بات یہ ہے کہ پی پی پی کی طرف فوزیہ بی بی جو دعوت ملی ہے اگر اس دعوت قبول کر تی ہیں تو یہ ان کی سب بڑی غلطی ہو گی۔اس طرح جو شک ہے مزید پختہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ ایسے ہونہار دختر چترال کوخوش آمدیدکہتے ہیں۔انشااللہ ہمارے پارٹی ان کو وہ عزت دیگاجو ان کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ2018کے عام انتخابات میں تحریک تحفظ پارٹی پاکستان بھرمیں الیکشن لڑنے کامکمل تیاری کی ہے۔ اپنے تمام چترال کے نہیں بھائیوں سے گزارش ہے۔کہ ہمیں سپورٹ کریں۔ عوامی سوچوں کے ترجمان پارٹی کوخدمت کاموقع دیں ۔پاکستان کے ہرشہری کاخوب شرمندتعبیرکریں گے۔

Related Articles

Back to top button