Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بونی میں ایم پی اے سلیم خان کے زیر صدارت پی پی پی کارکنان کا الیکشن کی تیاری کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

چترال(نمائندہ )ضلعی صدر پی پی پی چترال ایم پی اے سلیم خان کے زیر صدارتپی پی پی کارکنان کا الیکشن 2018کی تیاری کے حوالے سے بونی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ماضی کی تلخ تجربات کو مد نظررکھ کر اس مرتبہ پارٹی قیادت کی طرف سے میرٹ کی بنیاد پر نامزد کردہ پارٹی ممبر کو بڑی اکثریت سے کامیاب کرنے کا عزم کیا گیا، مقررین نے2013کے مقابلے میں 2018کے الیکشن کو پی پی پی کے لیے انتہائی آسان قرار دیکر دوسرے جماعتوں خاص کر ایم ایم اے اور مسلم لیگ کے اندر موجود اندورنی اختلافات کو اپنے لیے نیک شگون قرار دیا۔اس موقع پر پارٹی کارکنان نےپارٹی کے عظیم تر مفاد میں خود کو الیکشن 2018کی دور سے الگ کرنے پر ایم پی اے سردار حسین کابھی شکریہ ادا کیا۔
ایم پی اے سلیم خان نے پی پی پی اپر چترال کے الیکشن آفیس کا بھی افتتاح کیا ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر شریف حسین،فضل ربی،صدر اپر چترال امیر اللہ،جنرل سیکرٹری حمید جلال،سیکرٹری اطلاعات پرویز لال،افضل قبار،شیر عزیز بیگ اور تحصیل کابینہ کے ممبران اور پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button