512

چکدرہ سے چترال تک اور شندور سے گلگت تک روڈ کو سی پیک میں شامل کیا جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا/عنایت اللہ خان

پشاور (سٹی رپورٹر) سابق سینئر وزیر و پارلیمانی لیڈ ر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ چکدرہ سے چترال تک اور شندور سے گلگت تک روڈ کو سی پیک میں شامل کیا جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، دیر کو سیاحت کیلئے بہترین ضلع بنا ئینگے ۔ انہوں نےکہا کہ ابقہ نوابی ادوار میں دیر کو تعلیم سے محروم رکھا گیا،جماعت اسلامی کی قیادت دیر کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعے فراہم کر رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شینگاڑہ براؤل دیر بالامیں شمولیتی اجتماع سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے پی پی پی سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ عنایت اللہ خان نےکہاکہ قدرتی وسائل میں ہمارا صوبہ خود کفیل ہے ، جماعت اسلامی ان کو بروئے کار لا کر صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر ے گی،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی قوت کے طور پر ابھرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں