274

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو تمام ادویات اور ڈسپوزایبل اشیاء مفت فراہم کی جارہی ہیں؍ڈی ایم ایس ڈاکٹرشیدامحمد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈی ایم ایس چترال ڈاکٹرشیدامحمدنے ڈیلی چترال آن لائن نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سینئرڈاکٹروں کے زیرنگرانی معیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔یہاں کاتمام عملہ بشمول ڈاکٹرز اور نرسزپیشہ ورانہ مہارت اورتجربے کی روشنی میں شب وروزمحنت اورلگن کے ساتھ کام کرکے قیمتی انسانی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو تمام ادویات اور ڈسپوزایبل اشیاء سو فیصد مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ڈی ایم ایس نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے تمام ہسپتالوں سے بہترسہولیات ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں مریضوں کوملتے ہیں۔ انہوں کہاکہ رمضان المباک میں تمام عملہ جاری شدہ شیڈول کے مطابق فرائض انجا م دے رہے ہیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیا ت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو اورمریضوں کو بہترین طبی امداددینے کے ساتھ ساتھ انکے لیے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کو ششیں کررہی ہے، تاکہ مریضوں کی بہترطریقے سے خدمت کی جاسکے ۔انہوں نے سوشل میڈیامیں ہسپتال کے خلاف من گھڑت خبر کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی میں ادویات کی عدم دستیابی اور مریضوں کو میڈیسن بازار سے خرید کر لانے اوردیگرمسائل کے حوالے خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
اس حوالے سے ایمرجنسی اوردیگر وارڈز میں موجود مریضوں سے گفتگوہوئی جنہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال میں علاج معالجے کی عمومی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی پراطمینا ن کااظہارکیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں