جمعیت علمائے اسلام ضلع چترال لوئر کے اندرونی انتخابات مکمل،مولانا عبدالرحمن ضلعی امیر منتخب

چترال (نمائندہ ) جمعیت علمائے اسلام ضلع چترال لوئر کے اندرونی انتخابات مدرسہ تحفیظ القرآن دنین میں خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئے، جس میں انتخابات میں امارت کے لیے دو جبکہ ناظمِ جنرل سیکرٹری کے لیے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مجموعی طور پر 491 مجلسِ عمومی کے اراکین نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا، جو جماعت کے اندر جمہوری روایت اور شعور کی عکاسی کرتا ہے۔امارت کے انتخاب میں مولانا عبدالرحمن نے 273 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل مولانا عبدالشکور نے 218 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح مولانا عبدالرحمن ضلع چترال لوئر کے امیر منتخب قرار پائے۔ناظمِ عمومی کے لیے عبدالمجید نے 166 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ دیگر امیدواروں میں حافظ انعام میمن نے 163، مولانا محمد الیاس نے 96 جبکہ قاضی نسیم نے 66 ووٹ حاصل کیے۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن اور دیگر صوبائی قائدین نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے نو منتخب امیر اور ناظمِ عمومی سے حلف لیا۔



