تازہ ترین
چترال کی قدیم درس گاہ گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول چترال کی صد سالہ تقریبات

چترال (نمائندہ ) چترال کی قدیم درس گاہ گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول چترال کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سکول کے احاطے میں سکول کے سابق طلبا نے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سکول کے سابق طلباء نے مارننگ اسمبلی، کلاس رومز سرگرمی اورمختلف مزاحیہ اور معلومات خاکے پیش کئے۔ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج عیدالحسین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ اس سکول کو چترال بھر میں علمی کی شعاعیں پھیلانے اور یہاں سے جہالت کو دور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔



