309

حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو 25جولائی 2018تک معطل کر ددینے کے احکامات کی توثیق کر دی

پشاور ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو 25جولائی 2018تک معطل کر ددینے کے احکامات کی توثیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام بلدیاتی ادارے (چےئرمین/وائس چےئرمین/ڈسٹرکٹ کونسل /ٹاؤن کمیٹی، مےئر/ڈپٹی مےئر، میٹر و پولٹن/میونسپل کارپوریشن ، چےئرمین/وائس چےئرمین، میونسپل کمیٹی ، نائب صدر /ممبرکنٹونمنٹ بورڈ، چےئرمین/ وائس چےئرمین / یونین / ویلج / نیبرہوڈ/ وارڈکونسل کمیٹی وغیرہ 25جولائی 2018تک معطل رہیں گے۔تاہم صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ مذکورہ معطلی کے دوران نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے معمول کے امور متاثر نہ ہوں ۔اس امر کا اعلان تمام انتظامی سیکرٹریز ، ڈویژنل کمشنرز، ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کے نام ، سیکرٹری صوبائی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے جاری کردہ ایک باقاعدہ مراسلے میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں