تازہ ترین

انتخابی نتائج کا سلسلہ جاری، کئی بڑے نام ہار گئے، کئی جیت گئے

انتخابات2018 کے نتائج آنے کاسلسلہ جاری ہے۔الیکشن میں جہاں بڑے پارٹی رہنماؤں کوکامیابی ملی وہیں حیرت انگیزطورپرکئی مضبوط امیدوار شکست کھا گئے ۔غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے53اور 57سےسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے شکست کھا گئے جبکہ این اے 8مالاکنڈسے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی کامیابی نہ حاصل کرسکے۔کراچی سے ن لیگ کےصدر شہبازشریف کوشکست کاسامناکرنا پڑا۔ جے ڈی اے کےرہنما ارباب غلام رحیم بھی مخالف امیدوار سے پیچھے رہ گئے۔پی پی12 راولپنڈی 7 سے چوہدری نثار کوتحریک انصاف کے امیدوار نے شکست دےدی جبکہ دو قومی اسمبلی کےحلقوں میں بھی وہ دوسرے نمبر پر تھے تاہم سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی 70ہزارووٹ لینےکےباوجود ہارگئے ہیں۔ایم ایم اے کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن این اے 38اوراین اے 39جیسے مضبوط حلقوں سے ہارگئے۔ اےاین پی کے سربراہ اسفندیارولی خان کواین اے 24ٹوسے شکست کاسامنا کرنا پڑاجبکہ اے این پی ہی کے رہنماغلام احمد بلور این اے31سے مخالف امیدوار سےپیچھے رہ گئے۔غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق کومضبوط سمجھی جانےوالی این اے7لوئردیر2 کی سیٹ پرتحریک انصاف کے امیدوار نے شکست دےدی۔ راناثناءاللہ کو بھی پی ٹی آئی کے امیدوار نے چت کردیا جبکہ سابق وزیرریلوے سعد رفیق بھی عمران خان کے مقابلے میں پیچھے رہ گئے ۔

Related Articles

Back to top button