189

الیکشن کمیشن کو ایک حلقے کے سوا تمام نتائج موصول

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات 2018 میں ایک حلقے کے سوا تمام حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔حکام الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 32 کوہاٹ کے علاوہ تمام حلقوں کے غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں، این اے 32میں ایک پولنگ اسٹیشن جلنے کے باعث نتیجہ جاری نہیں کیا گیا جس پر ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کمیشن سے ہدایات طلب کی ہیں۔نتائج موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے حتمی نتائج کی تیاری شروع کردی ہے،جبکہ انتخابی اخراجات کی تفصیل سمیت حتمی نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ پولنگ کے بعد 14روز کے اندر نوٹیفیکیشن جاری کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، حتمی نتائج میں پوسٹل بیلٹ کا شمار بھی کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں