تازہ ترین

پی پی کاضیاء باقیات کوووٹ نہ دینادرست فیصلہ ہے،سعدیہ دانش

گلگت /پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں ضیاالحق کی باقیات کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ بہترین تھا۔اصل منافقت شہباز شریف کر رہے ہیں جو اپنے بھاء کیساتھ ہی مخلص نہیں ہیں جسکا ثبوت انہوں نے عملی طور پر دیا ہے۔ گلگت بلتستان میں حکومتی اراکین کی بڑھکیں ڈوبتے ہوؤں کی آخری ہچکیوں کی مانند ہیں۔ آج ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گلگلت بلتستان کے عوام مشکلات کا شکار ہیں تمام اداروں کی کارکردگی صفر ہے قراقرم بورڈ کا خاتمہ بھی ان کی تعلیم دشمنی ہے۔ اسی طرح عمران خان جس تبدیلی کی بات کرتے ہیں دراصل وہ اپنے موقف کی بار بار تبدیلی ہے۔عمران خان نے وزیر اعظم بنتے ہی جھوٹ اور دہرے معیار پر مشتمل تقریر کی ایک طرف تو وہ کہ رہے تھے کہ کڑا احتساب ہوگا اور کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا دوسری طرف یوٹرن لیکر اسی کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر بنانا سب سے بڑا این آر او ہے۔پرویز مشرف کی کرپٹ باقیات کو وفاقی کابینہ میں شامل کر کیاپنی ہی دعووں کی نفی کر دی ہے۔ انصاف,احتساب اور ترقی کی باتیں اس صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہیں۔ اب تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کی کیسے تکمیل کرتی ہے اور گگت بلتستان کی تحریک انصاف کا امتحان اب شروع ہوا ہیجو بڑے بڑے دعوے انہوں نیکے ہیں اس میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کےعلاوہ کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ جی بی کے بارے میں سوچے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں پہلا خطاب پاکستان کے مایوس عوام کے لئے روشنی کی کرن ثابت ہوا ہیان کا ذمیدارنہ اور باوقار خطاب صحیح معنوں میں اس ملک ہر فرد اور ہر طبقے کی ترجمانی تھی۔ نوجوان لیڈر کا مدلل,موثر,امید افزا,خطاب نام نہاد سینئر سیاستدانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔حالیہ انتخابات کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کر کے بلاول بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ ملک کے واحد جمہوری رہنما ہیں اور پیپلز پارٹی ہی جمہوری روایات کی امین ہے۔

Related Articles

Back to top button