270

چترال کی ہونہاربیٹی سفینہ احمدامریکہ کے فل برائیٹ سکالرشپ (Scholarship Fulbright)حاصل کرنے میں کامیاب

چترال(امیرایوب)چترال سے تعلق رکھنے والی ہونہاربیٹی سفینہ احمدامریکہ کے فل برائیٹ سکالرشپ (Scholarship Fulbright)حاصل کرلی ہے۔سفینہ کاداخلہ امریکہ کے مشہوریورنیورسٹی جیورج واشنگٹین یونیورسٹی (George Washington University)میں ماسٹرڈگری پروگرام ماسٹران پبلک ہیلتھ کمیونکیشن اینڈمارکیٹنگ میں ہوئی ۔سفینہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعدپاکستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے خدمات انجام دینے کاارادہ رکھتی ہے ۔سفینہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبادسے بزنس اڈمنسٹریشن میں بیچکرکی ڈگری حاصل کی ہے۔سفینہ احمدوالداحمدنظرکاتعلق اپرچترال کے حسین گاؤں گارگین سے۔سفینہ اس سال چترال سے واحدفل برائیٹ سکالرہے وہ چترال میں پہلی خاتون ٹی وی اینکرپرسن کے طورپرکام کرچکی ہے جس نے اے ٹی وی کے ساتھ دوسال تک اینکرپرسن کے طورپرمنسلک رہی ہے۔سفینہ نے اپنی کامیابی اپنی اوراپنے والدین کی بھرپورمحنت اوردعاؤں کانتیجہ قراردیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں