کلثوم نواز سیاسی بصیرت رکھنے والی اور مدبر خاتون تھیں اور وہ واحد خاتون تھیں/جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن )صفت زرین

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)چترال کے ضلعی جنرل سیکرٹری صفت زرین نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز شریف باوفا بیوی، نڈر ماں، بہادر بیٹی،نیک سیرت اور بہادر خاتون تھی۔ بیگم کلثوم نواز کی شادی میاں محمد نواز شریف سے دواپریل 1971کوہوئی ، وہ نواز شریف سے عمر میں ایک برس بڑی تھیں۔ 1999 سے2002 تک مسلم لیگ کی صدر رہیں اور تین بار1990تا1993،1997تا1999اور 2013تا2017پاکستان کی خاتون اول رہیں۔ کلثوم نواز کے چار بچے ہیں ، بیٹیوں کے نام عاصمہ نواز ، مریم نواز جب کہ بیٹوں میں حسن اور حسین نواز شامل ہیں۔ صفت زرین نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز سیاسی بصیرت رکھنے والی اور مدبر خاتون تھیں اور وہ واحد خاتون تھیں جنہوں نے پرویز مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن چترال کی ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں