238

سکردو میں سینٹرل ایشیاء ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام چار روزہ اساتذہ تربیتی ٹریننگ کا اہتمام۔

سکردو(نامہ نگار) سینٹرل ایشیاء ایجوکیشنل ٹرسٹ نے اپنے زیر نگرانی چلانے والے 28 سکولوں کے ٹیچروں کو جدید دور کے طور طریقے سے بچوں کو تعلیم سکھانے کے حوالے سے چار روزہ ٹریننگ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فرینڈز ایجوکیشنل میڈیکل ٹرست پاکستان کے ایڈوائزر علی احمد جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل ایشیاء ایجوکیشنل ٹرسٹ نے بلتستان کے دیہی علاقوں میں سکول کھول کر اور ٹیچروں کو دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھا کر ٹریننگ دینے سے کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ مل جائے گا اس طرح کے اقدامات اٹھانا قابل تعریف اقدام ہے انہوں نے کہا کہ بلتستان کے علماء کرام اور عوام کی جتنا بھی تعریف کیا جائے کم ہے کیونکہ بلتستان کے علماء کرام اور عوام نے این جی آوز کی ساتھ شروع سے مکمل تعاون کیا گیا ہے اور ان کو خوش آمدید کہا گیا تقریب سے سینٹرل ایشیاء ایجوکیشنل ٹرسٹ کے پروگرام منیجر آسیہ امین نے کہا کہ بلتستان کے دیہی علاقوں کے 28 سکولوں میں پانچ ہزار سے زائد طلباء و طالبات کو مفت تعلیم دیا جارہا ہے ساتھ میں ان طلباء و طالبات کو مفت کتابیں کاپیاں اور وردی دیا جا رہا ہے اس کے علاوہ سکردو کے شہر کے اندر غریب بچیوں کو مفت بیوٹی پارلر ووکیشنل ٹریننگ اور کمپیوٹر کورس بھی کیا جارہا ہے گلگت بلتستان کے غریب بچیوں کو سکالرشپ کے مد میں فی سمسٹر کے فیس کے علاوہ ہاسٹل کا اخرجات بھی برداشت کیا جارہا انہوں نے کہا کہ اس سال سے سکولوں کو اپ گریڈیشن کیاجارہا ہے پرائمری سکولوں کو مڈل سکول اور مڈل سکولوں کو ہائی سکولوں کا درجہ دیا جارہا ہے اور سکول کے بلڈنگ کو بھی توسیع کرکے واش روم اور اضافی کمرے بھی بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپ تک 107 ٹیچروں کو ٹریننگ دیا گیا ہے تقریب کے اخر میں ایف ای ایم ٹی بلتستان کے ڈائریکٹر زاہدہ بتول شکھنی گوند گرلز مڈل سکول کے ہیڈ مس زکیہ کریم بخش اور سینٹرل ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ایڈمن افسر حسن امین نے بھی خطاب کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں