322

بزرگ اساتذہ کو جرم ثابت ہونے سے پہلے ہتھکڑیاں پہنانا قانون کے خلاف ورزی ہے۔ ارشاد احمدشاہ

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان پرووفیسر ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ ایسوسی ایشن کے صدرا رشاد احمدشاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ صدرارشاد احمد نے کہا کہ کہ ہزاروں طلبہ و طالبات کو علم کی روشنی سے منور کرنے والے اساتذہ کو جرم ثابت ہونے سے پہلے ہی ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوں میں گھسیٹنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جس کی گلگت بلتستان پروفیسر برادری شدید مذمت کرتی ہے۔ استاد قوم کا محسن اور معمار ہوتا ہے۔ جو قوم اپنے محسنوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی، چوروں لٹیروں اور قاتلوں کو سیکورٹی پروٹوکول کیساتھ عدالتوں میں لایا جاتا ہے جبکہ اساتذہ کو ہتھکڑیاں پہناکر گھسیٹا جاتا ہے جو سراسر ناانصافی اور ظلم ہے۔ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر پروفیسروں کی توہین پر پروفیسر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان شدید مذمت کرتی ہے اور ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں