تازہ ترین
12 ربےع الاول کے حوالے سے پرل سکول اےنڈ کالج مےں تقرےب کا اہتمام

بونی (نامہ نگار)جشن عےد مےلاد النبی کے حوالے سے پرل سکول اےنڈ کالج مےں اےک بابرکت تقرےب کا اہتمام کےا گےا ہے۔ اس موقع پر تحصےل ناظم مستوج مولانا محمد ےوسف صاحب مہمان خصوصی تھے۔ تقرےب مےں سکول کے باصلاحےت طلباءنے حضور ﷺکے شان مےں نات شرےف ، تقارےر اور قوالی پےش کےں۔ کالج ھذا کے پرنسپل سردار حکےم خان نے تقرےب مےں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کےا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طلباءپر زور دےا کہ وہ حضور کے اسوہ حسنہ کو اپنی ذندگی مےں رول ماڈل کے طور پر شامل کرےں۔





