366

چترال فٹبال ٹیم اوراے ڈی او سپورٹس

انٹرسکولز سپورٹس ڈویژنل سطح مقابلوں میں چترال کی دوسری بار فتح چترالی نوجوانوں کی بے انتہا ٹیلنٹ کی عکاس ہے۔ گزشتہ سال ڈسٹرکٹ سے منتخب ہونے والی ایون کی ٹیم نے ٹائٹل جیتی تھی اور امسال مستوج کی ٹیم سوات میں منعقد ہونے والے ڈویژنل مقابلوںکی فاتح رہی۔ اس پے درپے کامیابی کے پیچھے کھلاڑیوں کی ہنر مندی اور ٹیلنٹ کے ساتھ اے ڈی او سپورٹس چترال فاروق اعظم کی انتھک محنت اور سپورٹس سے ان کی دلچسپی بھی کارفرما ئی صاف نظر آتی ہے۔ موصوف اپنے فرض منصبی کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں اورکھیل وغیرہ میں بے حد محنت کررہے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ وہ چترال کی ٹیم کے ساتھ مزید محنت کرکے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے صوبائی مقابلے میں بہترین نتائج کے ذریعے چترالی طلبہ اور فٹبال شائقین کو خوشخبری دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں