213

پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے زیر اہمتام پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس بھرپور انداز میں منائی گئی

30نومبر کوپاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے زیر اہمتام پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس بھرپور انداز میں منائی گئی۔جسمیں پارٹی کے عہداداروں اورکارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جسکی صدارت صدر پی پی پی اپر چترال امیر اللہ نے کی۔مقررین نے یوم تاسیس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی کے ملک کیلئے کی گئی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے پارٹی قائدین کو خراج تحسین پیش کی ،پارٹی صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیااور بلاول بھٹو زرداری کی ایشو بیسڈ پالٹیکس کوسراہا گیا۔ تقریب میں آئیندہ پارٹی کو مزید مضبوط اور منظم کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز دی گئی اور فیصلہ کیاگیا کہ15سے20دسمبر کے درمیان اپر چترال کے کارکنان اور عہدہ داران کا ایک کنونشن بلایا جائیگا جسمیں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے اور عمل درآمد کے حوالے سے طریقہ کاروضع کرنے پر فیصلہ کیا گیا۔مقررین نے اپر چترال کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے نوٹفیکیشن جاری کرنے پرپی ٹی آئی حکومت کے اقدام کو سراہا اور اُمیدکا اظہار کیا کہ یہ اقدام صرف نوٹفیکیشن جاری کرنے کے حدتک محدود نہیں رہے گااور مطالبہ کیا کہ آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع ناظم کے الیکشن اور بائی الیکشن کے ذریعے 2019میں صوبائی ممبر کا الیکشن بھی کردیا جائے چونکہ نوٹفیکیشن میں لفظImmediate effectکی وجہ سے ڈی سی چترال اورلائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہمارا تعلق قانونی طورپر ختم ہوا ہے لہذا 2019میں ضلعی ناظم ،صوبائی ممبر کیلئے الیکشن کے ساتھ ساتھ ڈی سی،ڈی پی او،سیشن جج،سینئر سول جج،ایکسین سی اینڈڈبلیو،ایکسن پبلک ہیلتھ،ایکسین ایریگشن اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹراپر چترال میں بنائی جائے اور مذکورہ محکمہ جات کے ہیڈز کی فوری طورپراپر چترال تعیناتی کی جائے۔اُنہوں نے خبردار کیا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں اپر چترال کے عوام انتہائی پریشانی کا شکار ہونگے جسکی بھرپور مذاحمت کی جائیگی چونکہ پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام اس وقت برسراقتدار ہیں اور واحد پی پی پی فی الحال اپوزیشن کاکردار ادا کررہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کے اچھے کاموں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائیگا۔مقررین میں صدر اپر چترال امیراللہ،جنرل سیکرٹری حمید جلال،انفارمیشن سیکرٹری پرویز لال،صدر تحصیل مستوج غلام مصطفی،عیدی علی،سابق پروفیسر خلیل،صدر تحصیل موڑکہو مرسلین اور جنرل سیکرٹری علما ونگ آصف اقبال شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں