تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد ارندو کے عوام کی واپسی، سکیورٹی فورسز کے ساتھ والہانہ یکجہتی

چترال (چ،۔پ) ایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ حالیہ جنگ بندی، جو مقامی عمائدین کی کاوشوں سے ممکن ہوئی، کے بعد نقل مکانی کرنے والے خاندانوں نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کیا۔

ارندو پہنچنے پر چترال سکاؤٹس نے واپس آنے والے افراد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے مقامی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مدثر نے افسران کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا، عوام سے ملاقاتیں کیں اور بازار سمیت مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔

واپسی کے موقع پر جذبات دیدنی تھے۔ مقامی افراد نے فرطِ مسرت میں “پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج زندہ باد” اور “چترال سکاؤٹس زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ شہریوں نے فوجی افسران اور جوانوں کو گلے لگا کر اور پھولوں کے ہار پہنا کر اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔
چترال سکاؤٹس 141 ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مدثر نے عوام کو یقین دلایا کہ افواج پاکستان ملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور کسی بھی قوت کو پاک سر زمین اور یہاں کے غیور عوام کے خلاف کاروائی کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے نے علاقے کے عوام کی قربانیوں اور جذبہ حب الوطنی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں پاک فوج اور چترال سکاؤٹس نے جس طرح ان کا ساتھ دیا، اس سے باہمی اعتماد اور رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔ ارندو میں امن کی بحالی کو علاقے کے روشن مستقبل کی نوید قرار دیا جا رہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button