298

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دورہ گانچھے.اہم اعلانات

گانچھے: چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹین ر خرم آغا نے کہاہے کہ التوا کا شکار مخلتف اداروں کے پی سی فور کو جلد منظور کریں گے. کالج میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے عارضی بنیادوں پر لیکچرز تعینات کریں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ گانچھے کے موقع پر خپلو میں مخلتف وفود سے ملاقات کے دوران کیا. انہوں نے کہا گانچھے امن و امان کے لحاظ سے پورے ملک کے لئے مثالی ضلع ہے.چیف سیکرٹری خرم آغا نے سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دیں عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں..دورے کے دوران چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مختلف مکاتب فکر کے علماء، فلاحی کمیٹی کے وفد اور سیاسی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں