352

ضلع سے باہردیگراضلاع میں تعینات نرسوں کوفوری طورپرچترال ٹرانسفرکیاجائے/ایم این اے مولاناعبدالاکبرچترالی

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)چترال کے تمام ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی کوپوراکرناوقت کی ضرورت ہے۔صوبائی حکومت بالخصوص محکمہ صحت ضلع اپرچترال اورلوئرچترال کے ہسپتالوں پرتوجہ مرکوزکرے۔تاکہ موسم سرماکے دوران مریضوں کوصحت کی بہترسہولیات فراہم ہوں۔سابقہ دورحکومت میں چترال بھیجے گئے70ڈاکٹروں میں اکثرڈاکٹروں نے سیاسی اپروچ کے ذریعہ اپناتبادلہ کیاہواہے۔اس وقت ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال اورتحصیل ہسپتال دروش اوراپرضلع چترال میں ہیڈکوارٹرہسپتال بونی اورمستوج میں ہارٹ سیپشلسٹ ،آئی سپیشلٹ،آرتھورپیڈک،جنرل سرجن،کارڈیالوجسٹ اوردیگرماہرین کی ضرورت ہے اسی طرح اپراورلوئرچترال کے ہسپتالوں میں نرسوں کی شدیدکمی ہے۔لہذاضلع سے باہردیگراضلاع میں تعینات نرسوں کوفوری طورپرچترال ٹرانسفرکیاجائے ان خیالات کااظہارممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے المرکزالاسلامی پشاورسے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں