430

چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی بڑی مقدار میں چرس اورافیون برامد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)گذشتہ روز چترال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن(ر) محمد فرقان بلال کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ایس ڈی پی اوعبدالستار سرکل لٹکوہ کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ ایس آئی علی احمد نے کاروائی کرکے ملزمان خوش دیارولد دنیاراورظفر احمد ولد خوش دیار سکنہ میردین گبور کے قبضے سے 40 کلو 873 گرام چرس اور 4 کلو 366 گرم افیون برامد کئے اورملزمان کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او چترال کی خصوصی ہدایت پر چترال بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری ہے جس کے بنا پر مختلف تھانوں کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف گیرا تنگ کردیا گیا ہے۔چترال کے سیاسی،سماجی حلقوں نے ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال اور چترال پولیس کے اہلکاروں کو کامیاب کاروائیاں کرنے پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں