تازہ ترین

لویر چترال میں "پاک، صاف وشفاف خیبر پختونخوا” پروگرام کی افتتاحی تقریب میں اسے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ قرارد دیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) پیر کے روز لویر چترال میں "پاک، صاف وشفاف خیبر پختونخوا” پروگرام کی افتتاحی تقریب میں اسے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ قرارد دیا گیا جوکہ دوسرے صوبوں کے لئے قابل تقلید ماڈل ہے جس کاکریڈٹ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور وزیر بلدیات ارشد ایوب کو جاتا ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے اور چیرمین ڈیڈاک فاتح الملک علی ناصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوام دوست حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے عملی کام شروع کیا ہے جوکہ صوبے کے لوگوں کو نظر آتی ہے اور یہی وژن پارٹی کے بانی عمران خان کا ہے جوکہ باتوں اور تقریر کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام سے تمام دیہات میں صفائی وستھرائی کا کام باقاعدگی اور منظم طریقے پر انجام پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں اس صفائی کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جوکہ سیاحتی مقام ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لویر چترال راؤ محمد ہاشم عظیم نے صفائی کے کام پر مامور اسٹاف پر زور دیاکہ وہ جانفشانی سے کام کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے احتساب کا ایک مربوط نظام وضع کیا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اسسٹنٹ ڈائرکٹر بادشاہ زادہ نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا رہے گا اور صفائی پر مامور اسٹاف کی غیر حاضری اور کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس سے قبل فاتح الملک علی ناصر نے فیتہ کاٹ کر پروگرام کا افتتاح کیا اور موقع پر موجود جنٹوریل اسٹاف اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے اٹو رکشا ز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی چترال سے مل کر کاٹ بھی کاٹا جبکہ جنیٹوریل اسٹاف کو تعیناتی کے آرڈر بھی دے دئیے۔ اس موقع پر لوکل گورنمنٹ کے سینئر اسسٹنٹ انجینئر فہیم الجلال، اے ڈی مقصود جلال، پراگریس افیسر زبیر علی شاہ اور لویر چترال کے مختلف ویلج کونسلوں کے چیرمین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔




Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button