516

چترال،محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں،چکن تول کر لینے ہدایت

محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی اور اب چکن کی تھوک قیمت 150روپے فی کلوگرام مقرر کردی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال کی طرف سے جاری کردہ نئی نرخنامے کے مطابق چھوٹے سائز انڈوں کی قیمت 100روپے فی درجن اور بڑے سائز کے انڈوں کی قیمت 120روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈی ایف سی چترال فضل باری نے صارفین پر زور دیا ہے کہ تمام چکن فروشوں کے دکانوں میں ڈیجیٹل ترازو موجودہیں تول کر چکن خریدنے پر اصرار کریں اور انکار کرنے یا ترازو کی عدم دستیابی کی صورت میں ان کو ٹیلی فون نمبر 0320-9892135یا 412567پر یا پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف رپورٹ درج کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ چکن فروشوں کی من مانیوں کو کنٹرول کرنا صارفین کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں