تازہ ترین

چترال نیشنل موومنٹ کے صدر کا پاک فوج کو خراجِ تحسین

چترال/ چترال نیشنل موومنٹ کے صدر حیات اللہ گرزی نے “معرکِہ حق” کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو ناقابلِ تسخیر شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چترال نیشنل موومنٹ اور عوام ہمیشہ اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حیات اللہ گرزی کا کہنا تھا کہ جن عناصر نے پاک فوج کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی، انہیں ہمیشہ رسوائی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے پاک فوج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button