239

بمبوریت روڈ کو دوباژ کے مقام پر گذشتہ روزہرقسم کی ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا/ ایکسئین مقبول اعظم

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) بمبوریت روڈ کو دوباژ کے مقام پر گذشتہ روز دن ہرقسم کی ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا جوکہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں دو دن قبل پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وادی سے آنے اور وادی کی طرف جانے والے سیاح پھنس کر رہ گئے تھے۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایکسئین مقبول اعظم نے بتایاکہ پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے سڑک 250میٹرک کے فاصلے تک بند ہوگئی تھی جسے محکمے کے فیلڈ اسٹاف نے دو دن تک مسلسل کام کرتے ہوئے ٹریفک کے لئے آزاد کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کالاش ویلیز کے باشندوں اور سیاحوں کی سہولت کے لئے موسم سرما کے دوران سڑک کو کھلا رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں