515

کمپلینٹ سیل میں شہریوں کے شکایات اور مسائل توجہ سے سننے کے ساتھ ساتھ اُن کے ازالے کے لئے فوری نتیجہ خیز کاروائی عمل میں لائی جائے گی/ڈی پی اوچترال محمد فرقان بلال

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال محمد فرقان بلال نے چترال تھانہ کے قریب کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا جس کے ذریعے کوئی بھی شکایت کنندہ دن رات کسی بھی وقت اور بغیرکسی دقت کے پولیس کے اعلیٰ افسران تک شکایت پہنچاسکتے ہیں۔ افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کمپلینٹ سیل میں شہریوں کے شکایات اور مسائل توجہ سے سننے کے ساتھ ساتھ ان کے ازالے کے لئے فوری نتیجہ خیز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ کمپلینٹ سیل کے سربراہ سے مختص شدہ رابطہ نمبروں پر عوام بلا خوف وخطر اپنے شکایات کے سلسلے میں رجوع کریں گے جہاں پر ان کی شکایات توجہ سے اعلیٰ سطح پر حل ہوں گے۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کی کارکردگی کی عوامی سطح پر مشتہر کی جائے گی تاکہ یہ سیل اعلیٰ پولیس حکام اور عوام کے مابین ایک موثر پل کا کردار ادا کرے گا جس سے عوام کے مسائل مختصر ترین وقت میں حل ہوں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نورجمال کے علاوہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محی الدین، ایس ڈی پی او چترال فاروق جان، ایس ڈی پی او لوٹکوہ عبدالستار ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے فیتہ کاٹ کر سیل کا افتتاح کیا۔ کمپلینٹ سیل کا سربراہ ایڈیشنل ایس پی نورجما ل کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ شکایات کے لئے مختص شدہ ٹیلی فون نمبر ات 0943-412077,0344-9997064ہوں گے جبکہ فیکس نمبر 0943-412228اور ای۔میل ایڈریس complaintcellchitral@gmail.comہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں