266

پرویزمشرف کو پاکستان بلاکر اُن کا ٹرائل کیا جائے۔۔۔۔۔تحریر:وقاص احمدایڈوکیٹ

پرویز مشرف کو بھی جلد پاکستان لایا جائے اورعدالت میں پیش کیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے ،مشرف کو کیوں نہیں لاتے؟جنرل اسد دورانی بھی ایک جنرل تھا اس کا  کیوں کورٹ ماشل کیا گیا مشرف بھی اس کی طرح ایک جنرل تھا۔۔۔ آغا سیراج دورانی کی گرفتاری اور نواز شریف کی گرفتاری پر دھرنا مارچ اوراحتجاج ہوتا ہے۔۔۔ مشرف کو لانے کے لیے دھرنا کیوں نہیں ؟ اس کے لیے دھرنا اور احتجاج کیوں نہیں کرتے مشرف کو لانے کے لیے دھرنا دیں تاکہ سب کا برابراحتساب ہو ۔۔۔ وجہ جاننا چاہتے ہیں تو تفصیل دیکھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب بھی میں کوٸی سیاسی بات کرتا ہوں کچھ لوگ مشرف کا حوالہ دیتے ہیں کہ مشرف کو کیوں سزا نہیں ہوتا کیوں واپس نہیں آتا۔اشارہ تو فوج کی طرف لیکن ڈر کے مارے کوٸی کھل کر نہیں کہتے ۔میں کب کہتا ہوں کہ مشرف کا ٹراٸل نہیں ہونا چاہیے اگر حکومت اور عدلیہ چاہے تو مشرف کو لانا کوٸی مشکل کام نہیں ۔لیکن مشرف کو اس لیے نہیں بلاتے ہیں کہ اس کے آنے کی وجہ سے بہت سارے سیاست دان بھی پھنس جاتے ہیں مشرف کے خلاف صرف ایک کیس ہے جو ارٹیکل 6 کا ہے باقی لال مسجد کیس اوربگٹی کیس ختم ہوچکی ہے 1999 کو مشرف نے اٸین کو معطل کیا اور 2002 کو سپریم کورٹ نے مشرف کے ایکشن کو قانونی قرار دیا معاملہ ختم ہوگیا مشرف نے ایل ایف او کے زریعے جو اٸینی ترامیم کیا تھا وہ آج بھی موجود ہیں جیسا کہ ججز کی ریٹاٸرمنٹ کی عمر وغیرہ ۔۔۔۔اب بات آتی ہے سال2007 کو ایمرجنسی کا نفاذ ۔سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ بعض ادارے اٸین کے تحت کام کرتے ہیں اور بعض ملازمت بھی اٸین کے تحت ہے اٸین کے تحت ملازمت کا کوٸی گریڈ نہیں ہوتی جیسا کہ ہاٸی کورٹ سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل وغیرہ اب اجاتے ہیں ارٹیکل6 کی طرف اگر کوٸی شحض اٸین کو معطل کیا Subvert abrogate .Hold in abeyance کیا تو ان کو High Treason کے تحت سزا ہوگی اس ارٹیکل میں لفظ Abettor Collaborator بھی استعمال ہوٸی ہے اور اس کو بھی وہی سزا ہوگا جو اصل ملزم کا ہے پہلی بات یہ ہے کہ 2007 کو اٸین معطل نہیں تھا صرف ایک ارٹیکل معطل تھا جو 209 جس کے تحت ججز کو نکالا جا سکتا ہےباقی اٸین بحال تھا اگر 2007 کو اٸین بحال نہیں تھا تو ارٹکل 50 کے تحت قومی اسمبلی 49 کے تحت چئرمین اور سپیکرز کام کرتے تھے جبکہ 91 کے تحت کابینہ 93 Advisors 94 وزیر اعظم 101 کے تحت گورنرز 106 کے تحت صوباٸی اسمبلیاں اور دیگر اٸینی ادارے کام کر رہے تھے اگر اس وقت 2007 کو اٸین معطل تھا تو یہ صوباٸی اسمبلی کے ممبران وزیر اعلی ممبران قومی اسمبیلی وزراء اسپیکر چرمین گورنرز ایڈوکیٹ جنرل AG الیکشن کمشنر کس قانون کے تحت موجود تھے اگر اٸین موجود نہیں تھے تو ان کا رہنا کیا Abettors Collaborators کے زمرے میں نہیں آتےہیں collaborator یا abettor اس کو کہتے ہیں اگر کسی جرم کے ہوتے ہوے کوٸی خاموش رہے اس وقت یہ لوگ خاموشی سے اسمبیلی میں کیوں بیٹھے ہوے تھے استعفی کیوں نہیں دیا مقصد سارے Abettor conspirator collaborator تھے ۔ مشرف کو نہ بلانا سب کی مجبوری ہے اگر وہ آجائے تو 2007 کو تمام صوباٸی اسمبلی کے ممبران قومی اسمبلی ۔وزرا مشیرز وزیر اعلی سپیکر چرمین سب پھنس جاتے ہیں ان کو بھی بجنا مشکل ہیں اس کے علاوہ اٸین میں لکھا ہے کہ ووٹ Secret ballot سے ہونا چاہیے عمران خان نے سارے میڈیا کو دیکھا کر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ اٸین میں حلف کی خلاف کا تزکرہ ھے نواز شریف 5سالوں میں 5 مرتبہ اسمبلی میں آٸے یہ شخص شیخ رشید ،پرویز الہی، شجاعت حسین، نواز شریف کا وزیر قانون ذاہد حامد، عمران خان، فضل ا لرحمن، سیراج الحق، اسفند یارولی ،خوشید شاہ اور شہباز شریف سب اسمبیلی میں موجود تھے اور کام کر رہے تھے ملزم نامزد ہوتے ہیں اس وجہ سے نہ بلاناانکی مجبوری ہے اگر وہ آجائے تونون لیگ ،پی پی پی، جمعیت، اے این پی میں کوٸی نہیں بجتے ہیں ۔اس وجہ سے سب چاہتے ہیں کہ مشرف کو کسی صورت میں پا کستان نہ آنے دیتےہیں ۔۔۔۔logical comments کا جواب دیا جاے گا فالتو باتوں کا نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں