205

اس سال چترال سےتعلق رکھنے والےہر فرد ایک پودا لگاکرموسم بہار کا اغاز کریں،مولاناخلیق الزمان

چترال(بشیر حسین آزاد)شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے کہا ہے کہ اس سال چترال سےتعلق رکھنے والےہر فرد ایک پودا لگاکرموسم بہار کا اغاز کریں۔انہوں نے یہ بات آج شاہی مسجد چترال مین نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دست مبارک سے خود پودے لگائی ہے سب سے پہلے نیشنل پارک کا تصور مدینہ منورہ مین پیغمبر نے دیاہے انہوں نے جنگلات کی بےدریغ کٹائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا جنگلات کی بےدریغ کٹائی سے ماحول پر برااثر پڑتاہے دنیا بھر میں محولیاتی الودگی سے دہشت گردی سے زیادہ لوگ مرتے مگراسکے طرف کسی کاخیال تک نہیں ہورہا ہےجنگلات کی کٹائی پودے لگانے سے کہیں زیادہ ہےاس حوالے سے اداروں کا مظبوط اور محب وطن ہونا بہت ضروری ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں بعض کام بظاہر دنیاوی نظر آتے ہیں جبکہ حقیقت میں عین عبادت ہے انہوں نے کہا ہمارے نبی نے بلاضرورت راستے میں سایہ داردرختوں کو کاٹنے سے منع کیاہے میں ہر چترالی سے گزارش کرتاہوں کہ وہ امسال ایک پودا لگاکر صدقہ جاریہ حاصل کرین چترال کوسر سبز وشاداب بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں