243

علم دوست پینل کو ووٹ دے کر جتانے پر تمام اساتذہ بر ادری کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں/صدر حاجی شاہد حسین 

چترال(نامہ نگار)علم دوست پینل کو ووٹ دے کر جتانے پر تمام اساتذہ بر ادری کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ماضی طرح اساتذہ کی خدمت عبادت سمجھ کر کیا ہے اور آئندہ بھی عبادت سمجھ کر نے کا عزم رکھتے ہیں اساتذہ کے کافی سارے کام جو کہ فوری حل طلب ہیں اور پائپ لائن میں ہیں ان کو فیا ا لفور حل کرنے کے بارے حکمت عملی تیار کی جاچکی ہے بعض نئے مسائل ہیں جن کو ترجہی بنیاد پر حل کرنے کی کوشیش کی جائیے گی۔ان خیالات کا اظہار ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر حاجی شاہد حسین نے اساتذہ کے نام اپنا ایک پیغام میں کیا۔ انہوں مزید کہا ہم گزشتہ دور میں بھی اساتذہ کی خدمت عبادت سمجھ کر کیا ہے اور ابھی اس بڑھ کر اساتذہ کی خدمت کریں گے۔ ہم پر پوری اساتذہ برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیااہے اس پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اوراساتذہ کو جلد خوشخبری سنائیں گے۔ہم اپنی اساتذہ برادری امید رکھتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ جس ترح ضلع گلگت میں علم دوست پینل کو دل کھول کر ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا اسطرح دیگر اضلاع میں بھی علم دوست پینل کو دل کھول کر ووٹ دیکر کامیاب بناکر ایک مضبوط اور مربوط نمائندہ تنظیم کا قیام عمل میں لانے میں کردار ادا کریں گے تاکہ ایک منظم اندازمیں اساتذہ برادری کے مسائل کو بہترطریقے سے حل کیا جاسکے۔ میں ایک بار پھر تمام اساتذہ بردری سکریہ کے ساتھ ساتھ اپیل کرتاہوں کہ دیگر اضلاع میں علم دوست پینل کو ووٹ دیکر کامیاب بنایءں اور علم دوست پینل آپ کے حقوق کا حصول و تحفظ معیار تعلیم ونظام تعلیم میرٹ کی بالادستی اور علاقے میں امن و آمان کا علمبردار اور اساتذہ کی خدمت کو سعادت سمجھ سرانجام دینے والا آپ کا دوست علم دوست پینل کو یاد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں