تازہ ترین
ڈی ای او چترال نے ایک غیبی قوت کی ایما پرانصاف کی تمام حدوں کو پار کردی اور سکولوں کے لئے زمین دہندگان کو بھی محروم کردیا/ایم این اے مولاناعبدالاکبرچترالی


کردیاجس پر وہ ان سکولوں کی تالا بندی کرنے پر مجبورہوں گے۔ مولانا چترالی نے کہاکہ وہ مظلوم طبقے کی داد رسی کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ای اوچترال احسان الحق نے حا ل ہی میں تین سالہ ٹینور پورا کرنے کے بعد ٹرانسفر ہوگئے تھے لیکن صوبائی حکومت کے ساتھ مک مکا کے نتیجے میں دوبارہ چترال تعینات ہوگئے ۔انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ نہ صرف ان تعیناتیوں کو منسوخ کئے جائیں بلکہ اس بے قاعدگی کی تحقیقات کے لئے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بھی تشکیل دیاجائے۔متاثرہ زمین مالکان نے اس موقع پر کہاکہ 8اپریل کو موسم بہار کے تعطیلات کے بعد سکولوں کے دروازوں پر تالے لگادیں گے۔ انہوں نے بے قاعدگیوں کا مثال دیتے ہوئے کہاکہ کوہ یونین کونسل کے پرئیت کے ایک سکول میں یونین کونسل دروش IIکے گاؤں جنجریت کے باشندے کو جبکہ مروئے بالا میں ایک سکول کے زمیں مالک کو ملازمت سے محروم کرکے موری گاؤں سے افراد کو وہاں بھرتی کیا۔