Breaking News

اہالیان دروش پر پاک فوج کی خصوصی کرم نوازی

دروش(نمائندہ )اہالیان دروش پر پاک فوج کی خصوصی کرم نوازی اب پاک فوج کے ماہر سرجن ہسپتال دروش میں ہفتہ میں ایک یا دو دن ضرورت کے مطابق مریضوں کا انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کرینگے اور سرجری کے مریضوں کا او پی ڈی میں معائنہ بھی کرینگے یاد رہے اس کار خیر کی انجام دہی میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹ کرنل معین الدین کی بھر پور جدو جہد شامل ہے جو عمائدین دروش کی گزارش پر ہمدردانہ غور کرنے کا وعدہ کیا تھا گزشتہ دنوں عمائدین دروش کی طرف سے جنرل آفیسر کمانڈ میجر جنرل خالد سعید سے دوبارہ درخواست کی جس کی بناء پر جرنل خالد سعید نے آج ہی تیمرگرہ سے ایک فوجی ٹیم کرنل ڈاکٹر صدیق کی قیادت میں دروش ہسپتال کا دورہ کئے او جنرل خالد سعید کی طرف سے نیک جزبات کا اظہار کئے اور عوام دروش کو صحت سے متعلق سہولیات افواج پاکستان کی طرف سے دینے کے بارے میں ایم ایس ڈاکٹر ضیاء الملک اور دوسرے ڈاکٹروں سے مفید معلومات حاصل کی کل مزید پیش رفت ہوگی اہالیان دروش نےجنرل خالد سعیداور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین کا شکریہ اداکیا ہیں

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …