224

جمعیت علماء اسلام تحصیل مستوج کے انٹر پارٹی انتخابات مکمل،مولانااحمداللہ امیراوراختیشام الحق جنرل سیکرٹری منتخب

چترال(شہزادہ احمدشہزادہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تحصیل مستوج کے انٹر پارٹی انتخابات ناظم انتخابات قاری سمیع کے سربراہی جامعہ مسجد بونی میں منعقدہوئی۔جس میں جمعیت علمائے اسلام کے چالیس مجلسِ عمومی کے ممبران نے شرکت کی انتخابی عمل دستور کے مطابق ووٹ کے ذریعے جے یوآئی کے اراکین اپنے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے بونی سے تعلق رکھنے والے مولانا احمد اللہ کو اگلے چار سالوں کے لیے امیر منتخب کیا اور مستوج سے تعلق رکھنے والے قاضی اخیتشام الحق کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا اورنومنتخب عہدہ داروں کو اختیار دیا گیا پارٹی دستور کے مطابق اپنے کابینہ کا انتخاب خود کریں ۔اور آخر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب امیر مولانا احمد اللہ اراکین کا شکریہ ادا کیا اور جمعیت علمائے اسلام تحصیل مستوج کے فعال بنانے کا عزم کیا اور پارٹی میں اتحاد اتفاق پر زور دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں