293

پشاور سے چترال آنے والی فلائنگ کوچ گاڑی بڑاڈم کے مقام پرحادثے کا شکار،8 افراد زخمی

چترال(نامہ نگار)پشاور سے چترال آنے والی ہائس (فلائنگ کوچ) نمبر LEC 1436 جمعرات کے روزصبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب براڈم کے مقام پر حادثے کا شکارہوگئی ۔گاڑی میں 18افراد سوارتھے جن میں سے8افرادمعمولی زخمی ہوگئے۔ جن میں گاڑی ڈرائیورحاجی الرحمن ساکن سوئیر دروش،اکبر حسین گولدور،غنی الرحمن ریحانکوٹ ،ذاکر اللہ زرگراندہ ،فخرالدین افغانی ریحانکوٹ،شیربڑانگ بکرآباد،نور اللہ ساکنہ مستوج اور عبدالاکبر ساکنہ تریچ شامل ہے۔گاڑی مکمل طورپر خراب ہوگئی ہے۔حادثے کے فوراً بعد عشریت پولیس کے ایس ایچ او قربان خان پولیس نفریوں سمیت موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بروقت تحصیل ہسپتال دروش منتقل کیاگیا۔جوکہ معمولی زخمی بتائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں