219

بلتستان کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے محمد قاسم نے موٹر سائیکل انجن سے گاڑی بنا کر تاریخ رقم کر دی، گاڑی 1 لیٹر پیٹرول پر کتنا کلو میٹر سفر کرسکتی ہے جان کر اپ بھی حیران ہو جائیں گے

کھرمنگ(پاک جی بی نیوز) کھرمنگ باغیچہ سے تعلق رکھنے والے محمد قاسم نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکل انجن سے گاڑی بنا لی ہے اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ شہریار شیرازی نوجوان کی حوصلہ افزائی کرنے خود باغیچہ پہنچے اور گاڑی چلا کر افتتاح کیا.محمد قاسم نے کئی ماہ کی محنت سے سی ڈی 70 کے انجن سے گاڑی بناکر سب کو حیرت میں ڈال دی ہے

نوجوان میکینک محمد قاسم کے مطابق انہیں موٹر سائیکل انجن سے گاڑی بنانے کا خیال کئی سال پہلے آیا تھا لیکن وسائل کی کمی کے باعث بنانے میں وقت لگا لیکن اب سب کی دعاوں اور اپنی دن رات محنت سے گاڑی سڑک پر لانے کی قابل ہوگئی ہے گاڑی ایک لیٹر پیٹرول سے تقریبا ستر کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے اگر حکومتی سطح پر تعاون رہا تو کئی اور گاڑیاں بنانے کا خیال زہن میں ہے

اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ شہریار شہرازی باغیچہ پہنچے اور گاڑی کو چلاکر افتتاح کیا. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شہریار شیرازی نے کہا کہ کھرمنگ کے سرحدی علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں ہے محمد قاسم نے اپنی مدد آپ کے تحت اس شاہکار کو ترتیب دیکر علاقے کا نام روشن کیا ہے اس موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں محمد قاسم اس کام کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے اور کوشش کرینگے کی ضلعی انتظامیہ ان کہ ہر سطح پر مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں